اہم ترین خبریںیمن

انجمن علماء یمن کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: انجمن علماء یمن نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے شہر پشاور کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تکفیری دہشت گردوں کے نفرت و کینے کی علامت قرار دیا ہے۔

انجمن علماء یمن کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گھناؤنا اور وحشیانہ جرم تکفیری اور وہابی نظریات کے حامل افراد کی نفرت کو ظاہر کرتا ہے، جو صیہونی اہداف و مقاصد اور ان کے پروگراموں کی تکمیل کرتے ہوئے (ان جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں) اسلام کے نام پر اسے بدنام کرتے ہیں۔

المسیرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کے خودکش دھماکے اس بات کا واضح و روشن ثبوت ہیں کہ تکفیری کبھی بھی امت اسلامیہ کے حقیقی دشمن کو، جو کہ کتاب خدا اور اس کے پیغمبر کا بھی دشمن ہے، اسے نشانہ نہیں بناتے بلکہ وہ ہمیشہ مسلمانوں اور اسلام کے پیروکار کے خون سے ہی اپنے ہاتھ رنگین کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کی بے حرمتی مغرب کی اخلاقی و انسانی پستی کی علامت ہے، حزب‌ الله

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف اللہ شامی نے کہا کہ امریکہ نے یمن میں امن عمل میں رکاوٹیں ڈال کر دنیا کے سب سے بڑے انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔

ضعیف اللہ الشامی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ یمن میں امن کے لیے کیسے کام کرسکتا ہے کہ حالانکہ وہ سعودی اتحاد کی براہ راست حمایت کر رہا ہے جس نے مظلوم یمنی قوم کا محاصرہ کرکے دنیا کے عظیم انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔

ضیف اللہ الشامی نے مزید کہا کہ ہم نے امن کے حصول کے لیے ستمبر دوہزار سترہ، ستمبر دوہزار انیس ، اپریل دوہزار بیس اور پھر ستمبر دوہزار بیس میں بہت سی عملی تجاویز پیش کیں مگر سعودی اتحاد نے ایک کا بھی مثبت جواب نہیں دیا۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ میں یمن پر فوجی جارحیت کا آغاز اس ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی شروع کی تھی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک کئی ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button