سابق سینیٹر علامہ عابدحسینی کی چیئرمین امام خمینیؒ ٹرسٹ علامہ افتخارنقوی سے ملاقات
شیعیت نیوز: بزرگ عالم دین اور سپریم لیڈر تحریک حسینی پاراچنار علامہ سید عابد حسین الحسینی نے چئیرمین امام خمینی ٹرسٹ پاکستان علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملی و قومی مسائل سمیت ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں علمائے کرام نے مختلف امور پر مشاورت کی۔
یہ بھی پڑھیں: فوری انتقام،آئی ایس آئی کے دو افسران کا قاتل عمرنیازی کیفر کردار تک پہنچ گیا
علامہ سید افتخار حسین نقوی نے سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کا تشریف آوری پرشکریہ ادا کیا۔ اس ملاقات میں تحریک حسینی پاراچنار کے رہنماء سید باقر الحسینی بھی موجود تھے۔







