ہائی سکیورٹی زون میں دہشتگردی کا یہ واقعہ سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،علامہ شبیرمیثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک جاری بیان میں پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں تکفیری دہشت گردوں کا خودکش دھماکہ، شہداء کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ حساس اور ہائی سکیورٹی زون میں دہشتگردی کا یہ واقعہ سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کریں،انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔







