تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد شیعہ زمین داروں کی فصلوں کی آتشزدگی شروع

29 جنوری, 2023 19:35

شیعیت نیوز: تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد شیعہ ذمیداروں کی فصلوں کی آتشزدگی شروع۔ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ دشمنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں مخالفین نے شیعہ دشمنی میں سادات برادری کی پانچ ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگادی۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل کے قریب مخالفین نے سید نزاکت حسین شاہ کی 5 ایکڑ اراضی پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ تیس سالوں کی مہنگائی ایک طرف چند ماہ کی تیرہ جماعتی حکومت کی مہنگائی ایک طرف ،علامہ راجہ ناصرعباس

پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فصل جل کر خاکستر ہوگئی، ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں کوٹلہ قائم شاہ اور چاہ روشن والا میں بھی مسلسل یہی سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطاق گذشتہ ایک ہفتے میں مختیار شاہ، جنرل کونسلر سید سجاد شاہ، سید جلا شاہ متولی امام بارگاہ سید نزاکت شاہ کی فصلوں کو آگ لگائی جا چکی ہے ۔

6:14 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔