دنیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پھر فائرنگ، 7 افراد ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رواں ماہ چوتھی بار اجتماعی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف امریکہ میں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رواں ماہ فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ یہ فائرنگ لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں ایک ڈانس ہال میں ہونے والے قتل عام کے ایک ہفتے بعد ہوئی ہے جس میں 11 افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔

ہفتے کی صبح امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ جن سات افراد کو گولی ماری گئی ان میں سے چار باہر کھڑے تھے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد ایک گاڑی میں سوار تھے جن کی شناخت جاری نہیں کی گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کی وارداتوں میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسلحے کی خرید و فروخت اور اُسے کھلے عام لے کر پھرنے کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے داخلہ امتحانات میں لڑکیوں کی شرکت پر پابندی کیوں عائد کی؟

دوسری جانب امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف شہر میمفیس کے عوام نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

امریکی پولیس نے ڈرائیونگ میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں اس سیاہ فام شہری کو پکڑ کر شدید زدوکوب کیا تھا جسے پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف امریکی شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور امریکی سیاہ فام شہریوں کے ساتھ امریکی پولیس کی جانب سے برتے جانے والے، ناروا سلوک کی مذمت کی۔

جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار بائیس میں امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک ہزار ایک سو چھہتر افراد کا قتل ہوا ہے جن میں بیشتر تعداد سیاہ فام امریکی شہریوں کی رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button