عراق

صیہونی حکومت کے جبر کا وقت ختم ہوچکا ہے، ہادی العامری

شیعیت نیوز: عراق میں الفتح پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت جان لے کہ اس کے جبر کا سورج غروب ہوچکا ہے اور جنگی توازن بھی اس کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے ہفتے کی دوپہر ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف عارضی صیہونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی۔

ہادی العامری نے اس حوالے سے اپنے ٹیلی گرام چینل پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامی حالیہ واقعات کے ذمہ دار ہیں، کیونکہ بہادر فلسطینیوں کے اقدامات اور ان کی مزاحمتی کارروائیاں ایک ایسی قوم کا فطری اور قانونی حق ہے، جس کی سرزمین پر قبضہ کر لیا گیا ہو اور جس کے حقوق ایک غاصب حکومت نے پامال کیے ہوں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم غاصب اسرائیل کا مقابلہ کرنے پر فلسطینی قوم کے حوصلے کی داد دیتے ہیں۔ ہمیں موجودہ صورت حال میں مقاومت کے ارتقاء اور طریقہ کار پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اپیل کورٹ شہریوں کو ڈرانے کے لیے ماورائے عدالت سزائے موت کا استعمال کرتی ہے

ہادی العامری نے کہا کہ یہ کارروائیاں ایک پیغام ہے، جسے صیہونی حکومت کو سمجھنا چاہیئے۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ اسرائیل کو جان لینا چاہیئے کہ جبر کا وقت ختم ہوچکا ہے اور جنگ کا توازن بھی اس کے حق میں نہیں ہے۔ فلسطین زندہ باد۔ شہداء پر درود و سلام، قابض حکومت اور اس سے تعلقات کی بحالی کا نعرہ لگانے والے پہ لعنت۔

یاد رہے کہ جمعہ کی شام صہیونی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کے واقعے کی خبر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اس کارروائی کو انجام دینے والے فدائی ’’خیری علقم‘‘ کو صہیونی پولیس نے تعاقب کے بعد شہید کر دیا۔

یہ کارروائی صیہونی فوجیوں کی جانب سے جمعرات کے روز مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 9 فلسطینیوں کو شہید اور 20 کے زخمی ہونے کے بعد انجام دی گئی۔ گذشتہ رات کی کارروائی کے علاوہ، صبح مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع ’’سلوان‘‘ میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button