یمن

یمنی عوامی تحریک انصاراللہ کی فلسطینی مجاہد کی شہادت پسندانہ کارروائی پر مبارک باد

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مجاہد کی شہادت پسندانہ کارروائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں فلسطینی مجاہد کی انتقامی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم کرنے والے غاصب صیہونی بھی محفوظ نہیں رہ سکتے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے اپنی اس کارروائی سے اس حقیقت کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ صیہونی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی ظلم کے خلاف انجام دی جانے والی کارروائی پوری امت مسلمہ کے لئے باعث فخر ہے اور تمام مسلمانوں اور عالم اسلام کو چاہئے کہ فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کریں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ حملوں کے جواب میں سخت ترین انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل خلیفہ نے قرآن کریم کی توہین کے خلاف احتجاجی اجتماعات پر پابندی عائد کردی

دوسری جانب سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سو اڑتیس بار جارحانہ حملے کئے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے الحدیدہ میں یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حیس کے مختلف علاقوں پر کئی بار حملے کئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الجبلیہ کے مختلف علاقے بھی سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رواں عیسوی سال شروع ہونے کے بعد سے یمن کے سرحدی علاقے خاصطور سے صعدہ کے مختلف علاقے سعودی اتحاد کی جارحیت کا مسلسل نشانہ بنتے رہے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جانب سے تازہ جارحیت میں صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ۔

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے دیگر بچے زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button