اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ سید احمد اقبال رضوی کی نانی محترمہ انتقال کرگئی، ایم ڈبلیوایم قائدین کااظہار تعزیت

دوسری جانب مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مختلف رہنماؤں اور آفس اسٹاف نے علامہ سید احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی اور ان کی نانی محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

شیعیت نیوز: وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی نانی محترمہ سیدہ کنیز پیمبری زوجہ سید اختر حسین آج کراچی میں رضائے الہی سے انتقال فرما گئیں ہیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مرحومہ کے انتقال پر چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نجف علی خان شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری نامزد، حلف اُٹھا لیا

اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم قائدین نے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ معصومینؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کواپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم عنایت فرمائے۔

دوسری جانب مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مختلف رہنماؤں اور آفس اسٹاف نے علامہ سید احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی اور ان کی نانی محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button