مشرق وسطی

نیتن یاھو کے دورے سے قبل صیہونی وزیر رون ڈرمر متحدہ عرب امارات کے خفیہ دورے پر

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ابوظبی کے ممکنہ دورے سے قبل ایک اسرائیلی وزیر رون ڈرمر نے متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ ’واللا‘نے اطلاع دی کہ اسٹریٹجک امور کے وزیر، رون ڈرمر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی گئے جہاں انھوں نے سینیر حکام سے ملاقات کی۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر تساہی ہانگبی بھی اس دورے میں رون ڈرمر کے ہمراہ تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرمر کے دورۂ ابوظہبی کا ایک مقصد اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دورۂ متحدہ عرب امارات کا جائزہ لینا تھا۔

دسمبر کے آخر میں نئی قابض حکومت کے اپنے فرائض سنبھالنے کے بعد کسی اسرائیلی وزیر کا خلیجی ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مقاومت کا غزہ کی پٹی میں جدید میزائل تجربہ

نیتن یاہو نے اس ماہ کے شروع میں امارات کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا تھا۔ یہ دورہ اس وقت ملتوی کیا گیا جب قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے چند گھنٹے بعد متحدہ عرب امارات سمیت عالمی سطح پر اس دھاوے کی شدید مذمت کی گئی۔

چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ دورہ ملتوی کرنے کی سرکاری وجہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو ’’بعد کی تاریخ میں کامیاب سفر کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اجازت دینا تھا۔‘‘

2021 میں ختم ہونے والی اپنی پچھلی مدت میں نیتن یاہو نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عرب ممالک کے ساتھ ’’ابراہیمی معاہدے‘‘ کیے تھے۔

دائیں بازو کے سیاست دان نفتالی بینیٹ نے 2021ء میں نیتن یاہو کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے۔ انہوں نے جون 2022 امارات کا دورہ کیا۔ اس طرح وہ امارات کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیرتھے۔

صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​14 دسمبر کو ابوظہبی کا دورہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button