اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی متنازعہ فوجداری ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کردی

عمران خان نے معاملے کی جانب توجہ دلانے پر فدا حسین رانا ایڈوکیٹ سمیت المصطفیٰ لائرز فورم کے تمام ارکان کا شکریہ اداکیا

شیعیت نیوز: توہین صحابہ و اہل بیتؑ کا متنازعہ بل پاس کرنا ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش ہے جو وطن عزیز کے لئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتی ہے ،المصطفیٰ لائرز فورم کے صدر فدا حسین رانا ایڈوکیٹ کا اپنی کابینہ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے لاہور میں خصوصی ملاقات کے دوران تحفظات کا اظہار۔

فداحسین رانا ایڈوکیٹ نے بل کے متعلق ملت جعفریہ کے خدشات کو عمران خان پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسی غیر سنجیدہ حرکات ہمیشہ وطن عزیزکی جڑوں کوکھوکھلاکرنے کا سبب بنتی ہیں اور پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیتی ہیں، فدا حسین رانا ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ ایک پر امن قوم ہے اور ہم کبھی بھی کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ حرکات کے مرتکب نہ ہوئے ہیں لیکن بیرونی قوتوں کے زرخریدایسے بلوں اور قوانین کو سہارا بناکر اشتعال انگیز کاروائیاں کرتے رہتے ہیں اور محض اپنےبیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بدامنی کی فضاء قائم کیئے رہتے ہیںجوکہ ہر حال میں قابل مذمت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چترالی صاحب !اگرحقائق کا پرچار روکنا ہے تو اپنی ہی کتابوں پر پابندی عائد کردو

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفد کو یقین دلایا کہ اس بل کو کسی صورت سینٹ سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا اور پاکستان تحریک انصاف سینٹ میں اس کی بل کی بھرپور مخالفت کرے گی،ایسے بل اور اقدامات وطن عزیز کو کمزور اور یہاں کے ماحول کو دہشت زدہ کرتے ہیںجس سے ملک مسائل کی دلدل میں گہرجاتا ہے ۔

عمران خان نے معاملے کی جانب توجہ دلانے پر فدا حسین رانا ایڈوکیٹ سمیت المصطفیٰ لائرز فورم کے تمام ارکان کا شکریہ اداکیا، جبکہ المصطفیٰ لائرز فورم کے جنرل سیکریٹری سید ارتضیٰ نقوی نے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سپاس نامہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button