چترالی کااسمبلی میں پیش کردہ بل فرقہ پرست دھشت گردسپاہ صحابہ، لشکرجھنگوی کےماضی والےبل کا چربہ ہے،علامہ امین شہیدی
شیعیت نیوز:سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ توہین صحابہ کے نام سے پارلیمنٹ میں پاس ہونے والا بل کالعدم لشکرِ جھنگوی،سپاہ صحابہ کا بل ہے۔ہمیشہ ان عناوین کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت پھیلائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چترالی کااسمبلی میں پیش کردہ بل فرقہ پرست دھشت گردسپاہ صحابہ، لشکرجھنگوی کےماضی والےبل کا چربہ ہےیہ بل پوری اسلامی تاریخ،اور تعلیمات سےمتصادم محض فرقہ واریت کے فروغ اور معاشرہ میں نفرت کی آگ بڑھکانےکی ناپاک کوشش ھےتعجب مسلم علمی حلقہ پرہےجسےتعصب کی عینک خاموش رھنےپر مجبورکررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی السیستانی سے علامہ شیخ محسن نجفی کی ملاقات ،مرجع عالی قدرکی ملت پاکستان کیلئے دعا اور سلام
انہوں نے مزیدکہا کہ چترالی کا پیش کیا ہوا یہ نیا قانونی مسودہ قرآن سے،سنت سے، امام ابوحنیفہ کی فقہ سے یا اھل سنت کے باقی فقہی آئمہ کے فتاوی اور فقہی نظریات سے کسی طرح کی کوئی مطابقت اور مماثلت نہیں رکھتا، اسلام کو ان مولویوں نے اپنے گھر کی لونڈی بنا رکھاہےجہاں دل چاھا موڑ لیا، یہی امویوں کا مذہب ہے ۔







