فوجداری ترمیمی بل2021 یکطرفہ اور متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، انجمن امامیہ بلتستان

21 جنوری, 2023 17:26

شیعیت نیوز: انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء کے ذریعے 298 اے میں قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ پیغام پاکستان پر تمام مکاتب کے جید علماء نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ لہٰذا اس پر عملدرآمد کرانے کی کوششں ہو تو کسی بل میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ملی یکجہتی کونسل میں موجود تمام مکاتب فکر کے علماء کے مشورے کے بغیر اس طرح کسی بل میں ترمیم کرنا یکطرفہ اور متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدافع ولایت مولا علیؑ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی رہا ہوگئے

قومی اسمبلی میں پاس کیے گئے متنازعہ بل پر ہمارا واضح موقف یہ ہے کہ یہ بل ملکی داخلی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا اور ایسی کوئی بھی قانون سازی معاشرے میں بدامنی، فسادات اور تقسیم کا سبب بن سکتی ہے۔ اسمبلی سے اس بل کا پاس ہونا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ ریاست پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بل کو یکسر مسترد کیا جائے اور پاکستان میں ملت تشیع میں جو بے چینی پائی جاتی ہے، اس کو ختم کیا جائے۔

7:16 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top