ملت جعفریہ فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء کو مسترد کرتی ہے، مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان
شیعیت نیوز: مرکزی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی اور جنرل سیکریٹری عباس حیدر نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء کو مسترد کرتی ہے اور حکومتِ پاکستان کو متوجہ کرتی ہے کہ وطن عزیز میں کوئی بھی ایسا اقدام اٹھائے جانے سے گریز کیا جائے جس سے انتشار ، تفریق اور تقسیم کو فروغ ملے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین صحابہ بل کی آڑ میں ملک کو مسلکی ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، علامہ مختار امامی
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان اس متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہوئے متعصبانہ اور ملکی داخلی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک تصور کرتی ہے اور ساتھ ساتھ مطالبہ کرتی ہے کہ توہین اور دیگر موضوعات و عناوین کی تعریف اور حدود و قیود کو واضح اور متشخص کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی قانون سازی اختلاف، انتشار، تفریق اور تقسیم کا باعث نہ بنے۔







