توہین صحابہ بل کی آڑ میں ملک کو مسلکی ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، علامہ مختار امامی

21 جنوری, 2023 17:01

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے فوجداری ترمیمی بل 2021ء کو مسترد کرتے ہیں اور ریاست کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے کسی بھی بل کو منظور کر کے قانون کا حصہ نہ بننے دیا جائے جس سے ملکی ہم آہنگی اور رواداری کی مجموعی فضاء زہر آلود ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے بعد جماعت اسلامی بھی پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانےکی مہم کا حصہ بن گئی

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس بل کا عنوان تو خوبصورت ہے مگر اس کا مواد فرقہ وارانہ سوچ پر مبنی ہے، لہذا وطن عزیز ایسے کسی قانون کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا جس سے ملک بھر کے گلی محلوں میں خلفشار پھیلے اور نفرت انگیز قانون کی آڑ لے کر تکفیری فکر کے حامل موقع پرست لوگ اسے اپنے متشدد پسندانہ عزائم کے لئے ناجائز استعمال کریں اور آئے روز بے گناہ افراد کو اس کی بھینٹ چڑھایا جائے۔

6:09 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top