مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، فلسطینی تنظیم حماس

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، یہ انتباہ فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے دیا ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے علاقوں بالخصوص جنین اور نابلس میں غاصب صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اور دہشتگردانہ اقدامات میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے جن کے دوران اب تک دسیوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مسجد الاقصیٰ پر مسلسل صیہونی جارحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ وہاں ہو رہا ہے وہ صیہونی حکومت کے آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں مسجد میں اکٹھا ہو کر صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد کریں۔ساتھ ہی انہوں نے عالمی برادری خاص طور پر عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کو لگام دینے کے لئے متحرک ہوں۔

ترجمانِ حماس نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مسجد الاقصیٰ کے خلاف جنگ کا تسلسل اس معنیٰ میں ہے کہ صیہونی غاصب بدمعاشی پر اتر آئے ہیں اور وہ بین الاقوامی ضابطوں پر کوئی دھیان نہیں دھرتے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی سرحدی مثلث میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ

دوسری جانب صیہونی حکومت کی جیل میں طویل عرصے تک رہنے والے فلسطینی قیدی، ماہر یونس رہا ہوگئے۔

العالم نیوز چینل کے مطابق، ماہر یونس کو چالیس سال بعد صیہونی حکومت کی جیل سے رہا کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، ماہر یونس کی رہائی کی خوشی میں، جنہیں شیخ الاسرا کا لقب بھی دیا گیا تھا ہزاروں فلسطینی جشن منارہے ہیں۔

لیکن صیہونیوں کی قومی سلامتی کے انتہاپسند وزیر بن گویر نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ماہر یونس کی رہائی کی خوشی منانے نہ دی جائے۔ بن گویر نے پولیس کو مکمل طور پر چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے سیکورٹی کارندوں کو وادی عارہ میں تعینات کروادیا ہے۔

صیہونی اہلکاروں نے گذشتہ روز ماہر یونس کے بھائی کے گھر میں گھس کر انہیں اور ان کے گھر والوں کو کسی بھی طرح کی جشن منانے کی جانب سے خبردار کیا تھا اس کے باوجود بڑے پیمانے پر فلسطینی شہری ان کے گھر کے باہر اکٹھے ہوچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ماہر یونس کو سن انیس سو تراسی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button