اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا کمزوری کی علامت ہے، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا یورپی یونین کی کمزوری کی علامت ہے اور عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز کابینہ کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا اور ایران مخالف پابندیاں بڑھانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان کی ایرانی عوام کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی ناکامی کے بعد ان کی مایوسی اور کمزوری کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، داعش کے دہشت گرد گرفتار

صدر رئیسی نے سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کو ملک کے فوجی تنظیموں کے اہم سرکاری ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران کو دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کرنے کے لیے مجوزہ ترمیم پر خطرناک بدعت میں ووٹ دیا۔

598یورپی نمائندوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، 9 نمائندوں نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 31 نے حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے موثر اور بڑی طاقت ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ غاصب اسرائیل کی نسل پرست حکومت دنیا کی سب سے بڑی منظم دہشت گرد شناخت، برطانوی حکومت اس کی بانی اور امریکی حکومت اس کی سب سے بڑی حمایتی ہے اور دہشت گردوں کے عالمی کلب کے غصے کی وجہ واضح ہے؛ سپاہ پاسداران انقلاب دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button