مشرق وسطی

کویت میں 37 سیاسی مخالفین قیدیوں کی آزادی کا حکم

شیعیت نیوز: امیر کویت نے 37 مخالف سیاسی مخالفین قیدیوں کے لیے عام معافی کا حکم دے دیا۔

کویت کے امیر نے ایک فرمان جاری کرتے ہوئے ملک کے اندر اور باہر 37 سیاسی مخالفین کو معاف کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی پولیس کے اہلکاروں پر مشتمل وفد کا دورہ اسرائیل

کویت کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح نے متعدد سیاسی مخالفین قیدیوں کی سزاؤں کو معاف کرنے اور ان کی سزائیں کم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس بیان کو شائع کرتے ہوئے کویتی میڈیا نے لکھا ہے کہ امیر کویت نے ملک کے اندر اور باہر بہت سے اہم کویتی مخالفین کے لیے عام معافی کا حکم جاری کیا ہے اور اس عام معافی کے حکم سے متعدد سابق نمائندوں سمیت 37 کویتی شہریوں کو معاف کردیا جائے گا۔ اس حکم نامے میں قومی اسمبلی کے کچھ ارکان اور حکمراں خاندان کے کچھ افراد بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے،، علامہ ناظر تقوی

گزشتہ سال حکومت اور کویتی پارلیمنٹ کے درمیان کئی مہینوں کی کشمکش اور تعطل کے بعد امیر کویت نے 35 سیاسی مخالفین کی سزاؤں کو معاف کرنے اور کم کرنے کے دو فرمان جاری کیے جو کہ نمائندوں کے اہم مطالبات میں سے ایک تھا۔

پچھلے سال عام معافی کے حکم نامے کے اجراء کی راہ ہموار کرنے کے لیے انہوں نے پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیر اعظم اور کویت کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ کو عام معافی کے اجرا کے لیے شرائط و ضوابط تیار کرنے کا پابند کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button