مشرق وسطی

بحرینی پولیس کے اہلکاروں پر مشتمل وفد کا دورہ اسرائیل

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے حکام نے بحرینی پولیس کے اہلکاروں پر مشتمل ایک وفد کے مقبوضہ علاقوں کے غیر اعلانیہ سفر کی بعض تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بحرینی پولیس کے اہلکاروں پر مشتمل یہ وفد بحرین کے ڈپٹی پولیس کمانڈر میجر جنرل حمد بن محمد آل خلیفہ کی سربراہی میں ہے اور انہوں نے صیہونی حکومت کے پولیس سربراہ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے،، علامہ ناظر تقوی

اس صارف کے اکاؤنٹ میں بحرینی سیکورٹی حکام کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے دورے کے وقت کا ذکر نہیں کیا گیا اور بحرینی حکومت نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا ہے۔

بحرین کے حکمرانوں اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور ان کے دوطرفہ دوروں کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ بحرین کے عوام اور آزاد سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن لیڈروں نے بارہا اپنے مؤقف اور مظاہروں میں آل خلیفہ کے اس اقدام کی مذمت اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونیوں اور ان کے مذموم منصوبوں کو قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے متحدہ علماءبورڈ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ عمران خان کو پیش کردیا

متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نگرانی میں 2020 میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جسے ’’ابراہیم معاہدہ‘‘ کہا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button