اہم ترین خبریںعراق

’’صدی کی ڈکیتی‘‘، عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم فیصلے

شیعیت نیوز: عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان نے سابق وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی حکومت کے متعدد اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عراقی میڈیا کے مطابق، بدھ کے روز فائق زیدان کی سربراہی میں جاری اجلاس کے بعد، عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ صدی کی چوری کے کیس کے سلسلے میں متعدد عراقی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے سربراہ، ’’کرپشن فری ہینڈ‘‘ ادارے کے سربراہ اور اعلیٰ انسداد بدعنوانی سپورٹ کمیٹی کے سربراہ کی موجودگی میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اُن مشکوک ٹھیکوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں کرپشن کے آثار اور ملک و قوم کا نقصان ہوسکتا ہے۔

الکرخ کورٹ کے سربراہ نے سمارٹ کارڈ کیس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کی، تاکہ اس کا جائزہ لے کر اسے درست کیا جا سکے۔

اس سے قبل الکرخ کورٹ آف اینٹی کرپشن نے چیف ٹیکس کلکٹر، ان کے نائب کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

اس کے علاوہ محکمہ مالیات، سپروائزری اور فنانشل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر و کمپنیز کے ڈائریکٹرز اور مالکان کو صدی کی ڈکیتی کیس سے متعلق نوٹس جاری کر دیا تھا۔

صدی کی چوری ایک ایسا کیس ہے، جس میں تقریباً 2.5 بلین ڈالر کے برابر 3.7 ٹریلین عراقی دینار الرافدین بینک آف عراق کے ٹیکسوں سے غبن کیے گئے اور 5 کمپنیوں کے ذریعے 247 چیکوں کی صورت میں نقد رقم میں تبدیل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت امریکیوں کو عراق سے نکالنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرے، محمود الربیعی

دوسری جانب حکومت عراق نے ایک بیالیس داعشی خاندانوں کو شام کے الہول کیمپ سے موصل میں واقع جدعہ کیمپ منتقل کیا ہے۔

عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ عراقی خاندانوں کو سماجی دھارے میں واپس لانے کے منصوبے کے مطابق شام سے عراق واپس لایا گیا ہے۔

عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ بغداد حکومت دہشت گردی کے ذرائع بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور الھول کیمپ کی بندش کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ شام کے الھول کیمپ میں داعشی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ستر ہزار افراد مقیم ہیں جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

الھول کیمپ میں مقیم پچیس ہزار افراد عراقی شہری بتائے جاتے ہیں۔

عراق اور شام میں داعشی عناصر کا سب سے بڑا کیمپ الھول اس وقت امریکہ سے وابستہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button