عراق

حکومت امریکیوں کو عراق سے نکالنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرے، محمود الربیعی

شیعیت نیوز: عراق کی مقاومتی تحریک عصائب اہل الحق کے ترجمان محمود الربیعی نے اُن امریکی افواہوں پر شدید ردعمل دیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ عصائب اہل الحق کا عراق پر امریکی قبضے کے معاملے میں مؤقف تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے عراقی حکومت سے امریکیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سعودی وزیر خارجہ

محمود الربیعی نے اس بارے میں کہا کہ امریکی فوج کی عراق میں موجودگی کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح اور روشن ہے، ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل قیس الخزعلی نے العراقیہ چینل پر اپنے ایک انٹرویو میں ہمارے مؤقف کے بارے میں واضح طور پر بات کی۔

واضح رہے کہ یہ بیانات امریکی تھنک ٹینک ’’واشنگٹن‘‘ کی جانب سے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے معاملے پر عصائب اہل الحق نے حقیقت پسند بیان جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ثقافت اور تبلیغ کے میدان میں کام کرنیوالوں کا لازمی اور دائمی لائحۂ عمل ہونا چاہئے، رہبر معظم

یہ امر بھی قابل غور ہے کہ 2003ء میں عراقی آمر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد، امریکی فوجی دستے عراق میں مختلف اڈوں پر قابض ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکی فوج نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایک ڈرون حملے میں شہید کر دیا، عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ کی دہشت گردانہ کارروائی کے بعد ملک سے امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button