دنیا

امریکہ یوکرین کو بڑے پیمانے پر مالی اور اسلحہ جاتی امداد فراہم کر رہے ہیں، سی این این

شیعیت نیوز: مغربی ممالک بالخصوص امریکہ یوکرین کو بڑے پیمانے پر مالی اور اسلحہ جاتی امداد فراہم کر رہے ہیں جس کی مالیت دسیوں ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ کی ایف کو ایسے ہتھیار دیئے جا چکے ہیں جنہیں اس سے قبل کبھی استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ جن مغربی ہتھیاروں کا جنگ یوکرین کے دوران استعمال ہوا ہے انہیں اس سے قبل صنعتی ممالک کے مابین کبھی کسی جنگ میں استعمال نہیں کیا گیا تھا لہذا امریکہ کی نظر میں یوکرین اس کے اسلحوں کی وسیع تجربہ گاہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جنگ کو امریکی ہتھیاروں کے سسٹم کے صحیح استعمال کا مرکز قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق نے استحکام کی طرف ایک طویل سفر طے کیا ہے، سربراہ سید عمار حکیم

سی این این نے پینٹاگون کے ایک نامعلوم عہدے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا بھر کے فوجی عہدے دار جنگ یوکرین سے حاصل ہونے والے ڈیٹا پر برسوں تک تحقیقات جاری رکھ سکتے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ میں آیا ہے کہ امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن اور انٹیلی جنس کمیٹی کے عہدے دار نے اس بارے میں کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ سے حاصل شدہ تجربات کے بارے میں پوری ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے جب سے یوکرین کی جنگ شروع ہوئی ہے کی ایف کی وسیع مالی اور اسلحہ جاتی امداد جاری رکھی ہے جس کا حجم اب بڑھ کر سو ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب ماسکو نے مغرب کو جدید ہتھیاروں کی ترسیل کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے جنگ کے نتیجے پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے لندن کا انتباہ دیا ہے کہ یوکرین بھیجے گئے ان کے ٹینک آگ میں جھلس کر رہ جائیں گے۔ کریملن کے ترجمان پیسکوف نے کہا ہے کہ برطانیہ یوکرین کو چیلنجر دو ٹینکس فراہم کرکے کی ایف کو روس کے خلاف استعمال کر رہا ہے ۔

روس نے بارہا مغربی ممالک کو ہتھیاروں کی ترسیل کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو ماسکو اور کی ایف کے درمیان کشیدگی میں بھی اضافہ ہوگا اور عام شہریوں کے لئے حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button