اقوام متحدہ یمن میں انسانی بنیادوں پر مسائل کے حل کی کوشش کریں، مہدی المشاط

شیعیت نیوز: یمنی انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ یمنی ملت کو درپیش مشکلات کی انسانی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کرے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مہدی المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ وہ یمن میں انسانی بنیادوں پر مسائل کے حل کی کوشش کریں جو دشمن کے حملوں سے پیدا ہوئے ہیں۔
مهدی المشاط نے عادلانہ بنیادوں پر صلح کے قیام کی تاکید کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے نمائندے کو عمانی وفد کے دورے کے بارے میں بھی بتایا۔ المشاط نے مزید کہا کہ عمانی وفد مثبت تجاویز لے کر آیا تھا جن میں انسانی حقوق اور تنخواہوں کی ادائیگی کی تجاویز شامل بھی تھیں۔
مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے نمائندے ہانس گروندبرگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کو یمن میں جنگ اور دشمن کے حملوں سے پیدا ہونے والی انسانی مشکلات کے خاتمے اور پائیدار صلح کے قیام کی کوشش کرنی چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : ہم اپنے بحری مناطق کو درپیش خطرات سے سختی سے نمٹیں گے، جلال الرویشان
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اس ملاقات میں مہدی المشاط کی طرف سے صلح اور امن کے قیام کی کوششوں کی تعریف کی۔
یمنی انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے صلح کی کوششوں میں عمانی وفد کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کی اور کہا کہ یمن کی سیاسی کونسل اور یمن کو نجات دلانے والی حکومت جامع اور منصفانہ صلح اور استحکام کےلئے کوشاں ہے جو خطے کی امنیت اور بین الاقوامی سلامتی کےلئے اہم ہے۔
مہدی المشاط نے سارے یمنی مزاحمتی گروہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ طویل امریکی، سعودی حملوں اور ظالمانہ محاصرے کے دوران دنیا کا بدترین انسانی بحران یمن میں پیدا ہوا اور اس دوران مزاحمت کرنے والے سارے یمنی مزاحمتی گروہ، قابل تعریف و تمجید ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر ملک سے خیانت کرنے والوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمومی معافی کی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے ملک کی آغوش میں لوٹ آئیں۔