صہیونی ناقابلِ شکست ہونے کا دعویٰ ۱۲ روزہ جنگ میں باطل ثابت ہوا، ایرانی وزیر دفاع
شیعیت نیوز : ایرانی وزیر دفاع جنرل نصیر زادہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج ایران اپنے ایمان، خود اعتمادی اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق دشمن کے مقابلے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حالیہ ۱۲ روزہ جنگ نے دنیا پر یہ حقیقت آشکار کر دی ہے کہ صہیونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا تصور سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی ہتھیار قومی امانت ہیں، حوالگی ناقابلِ قبول ہے، علمائے لبنان
وزیر دفاع نے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے اراکین اور پارلیمنٹ کی دیگر کمیٹیوں کے سربراہان کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
-
ایران کی جدید دفاعی صنعت کی مدد سے مسلح افواج نے دشمن کے جدید ترین دفاعی نظام کو ناکام بنایا،
-
اہم فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،
-
اور یہ سب ایرانی سائنسدانوں کی محنت، تحقیق اور جدوجہد کا ثمر ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت، دشمن کو واضح پیغام ہے کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔







