مشرق وسطی

چارلی ہیبڈو کے تضحیک آمیز اقدام کے خلاف ترکی میں احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: چارلی ہیبڈو کے اسلامی اقدار اور مقدسات پر حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متعدد ترک مسلمانوں نے اس اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ترک مسلمانوں کی بڑی تعداد نے چارلی ہیبڈو کے اسلامی اقدار اور مقدسات پر حملوں کے خلاف استنبول میں احتجاجی ریلی نکالی۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگاتے ہوئے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے توہین آمیز اقدامات کی مذمت کی اور اسلام کے مقدسات اور شخصیات کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کانگریس کا افغانستان سے بائیڈن انتظامیہ کی انتشار انگیز انخلاء کی تحقیقات کا آغاز

شرکاء نے اسلام دشمنوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے اتحاد کی حمایت اور دین اسلام کی مقدسات اور نظریات کی حمایت پر زور دیا۔

دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے عندیہ دیا ہے کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اس سے قبل ملک میں جون 2023 میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اپنے ایک تازہ بیان میں انھوں نے عندیہ دیا کہ انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔

ترک صدر نے 14 مئی کی تاریخ کا انتخاب اپنے آئیڈیل سایست دان اور سابق وزیراعظم میندرس سے متاثر ہوکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد تنازعہ کو حضرموت منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یمنی رابطہ کار احمد العلی

عدنان میندرس ترکی کے پہلے ہونے والے شفاف الیکشن 14 مئی 1950 کو فتح حاصل کی تھی۔ بعد ازاں فوج نے پھر بغاوت کی تھی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور وزیراعظم عدنان میندرس کو 160 میں پھانسی دیدی تھی۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا تھا کہ ہمارے پاس 5 مہینے ہیں اور ان 5 مہینوں میں ہمارے راہ میں کوئی اسٹاپ نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button