دنیا

سولیدار علاقے میں بڑی تعداد میں روسی فوجی ہلاک ہوئے، یوکرین کا بڑا دعویٰ

شیعیت نیوز: یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ سولیدار علاقے میں 100 سے زائد روسی فوجی مارے گئے۔

یوکرین کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے مطابق یوکرینی فورسز کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد سولیدار علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں 100 سے زائد روسی فوجی ہلاک ہوئے۔

کیف انڈیپنڈنٹ کے مطابق، یوکرینی فورسز کی جانب سے روسی فوج کے دستوں کے ایک گروپ پر میزائل داغے جانے کے بعد 100 سے زائد روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

یوکرینی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے مطابق، روسی فوجیوں کے گروپ کا پتہ یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے لگایا جس کے بعد توپ خانے کا رخ افواج کے جمع ہونے کی جانب کر دیا گیا اور پھر Tuchka-Yu میزائل سے حملہ کیا گيا جس میں مذکورہ روسی فوجی ہلاک ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق میزائل حملے میں روسی افواج کے جانی نقصان کے علاوہ روس کے فوجی سازوسامان بھی تباہ ہوئے۔

یوکرین کے اس میڈیا کے مطابق سولیدار کی لڑائی میں یوکرینی افواج اور روسی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور روس کا کہنا ہے کہ اس نے اس شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم یوکرین نمک کی کان سے مالا مال اس شہر کے سرنگوں ہونے کی تردید کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے عالمی پولیس مین کا رویہ یوکرین بحران کی اصلی وجہ ہے، روسی مندوب نبنزیا

دوسری جانب انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو دوبارہ نشر کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یہ ویڈیو یوکرین کی فوج کی بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے آمادگی کی تصدیق کرتی ہے۔

اس روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کے نشر ہونے سے یوکرین کی فوج کی جانب سے ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے کیونکہ ریفریجریٹر کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ غالباً اس کے اندر موجود سیلنڈروں میں پروسک ایسڈ موجود ہے جو کہ ایک انتہائی زہریلا مہلک مادہ ہے۔

روسیا الیوم نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ اس ویڈیو میں یوکرین کا ایک فوجی دھمکی دے رہا ہے اور وہ بھی ایسی جگہ پر جہاں بہت سے کواڈ کوپٹر ہیں اور ان میں سے کچھ نامعلوم مادوں سے بھرے سلنڈروں سے لیس ہیں۔

اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان سیلنڈروں کی ایک بڑی مقدار ممنوعہ کیمیکلز سے تیار کی جاتی ہے اور اسے ریفریجریٹر میں محفوظ کیا جاتا ہے، سیلنڈر جن میں عام طور پر پروسک ایسڈ ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button