یمن

یمن میں پھر خوفناک جنگ شروع ہوسکتی ہے، یمنی تیار

شیعیت نیوز: صنعا کی حکومت، سعودی – امریکی اتحاد کی جانب سے دوبارہ خوفناک جنگ شروع کرنے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

یمن کے سیاسی اور عسکری مبصرین کے مطابق سعودی اتحاد امریکہ کے دباؤ میں کسی بھی لمحے یمن کے خلاف جنگ تیز کر سکتا ہے تاہم صنعا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سے غافل نہیں ہے اور اس نے محاذ آرائی کے لیے اپنی صلاحیتوں اور تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

یمن کے عوام اور بالخصوص صنعا حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کے باشندے زیادہ سے زیادہ اس بات کے قائل ہیں کہ کسی بھی ملک میں استحکام، سلامتی اور مناسب زندگی اس وقت تک میسر نہیں ہو گی جب تک بیرونی طاقتیں اس کے اندرونی اور نجی معاملات میں مداخلت کرتی رہیں گی، اگر چہ یہ ممالک اور طاقتیں کسی ملک کے خلاف جنگ کرتی ہیں اور اس کے بڑے حصے پر قبضہ بھی کیوں نہ حاصل کر لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت الله خامنہ ای عالمی منظرنامے پر قدآور اسلامی شخصیت ہیں، صنعاء

یمنی ویب سائٹ- "26 ستمبر” نے یمن کی موجودہ صورت حال کے بارے میں ایک نوٹ شائع کیا اور لکھا کہ سعودی اتحاد دوبارہ خوفناک جنگ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور صنعا بھی اپنی تیاری بڑھا رہا ہے اور عوام بھی اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔

مقالہ نگار لکھتے ہيں کہ اس حقیقت کے باوجود کہ یمن کی بعض جماعتیں یمن پر حملہ کرنے والی قوتوں کے ساتھ ہیں، لیکن زیادہ تر یمنی عوام بالخصوص نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے زیر کنٹرول علاقوں کے مکین ان جماعتوں کے ساتھ ہیں جو آزادی کی خواہاں ہیں جو ملک اور ان کی خودمختاری کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

یمن کے عوام کا کہنا ہے کہ صنعا کا ساتھ دینا ہی واحد حل ہے اور کسی بھی ملک کے مصائب کے خاتمے کا واحد راستہ ہے اور ذاتی مفادات کو عوامی مفادات پر ترجیح نہیں دی جانی چاہیے۔

مقالہ نگار لکھتے ہیں کہ جو گروہ بیرونی قوتوں کا ساتھ دیتے ہیں وہ تصادم کو طول دینے اور عوام کی تکالیف کا سبب بنتے ہیں اور ان کا انجام بھی واضح زوال اور تباہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button