اہم ترین خبریںیمن

آیت الله خامنہ ای عالمی منظرنامے پر قدآور اسلامی شخصیت ہیں، صنعاء

شیعیت نیوز: یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے آیت الله سید علی خامنہ ای کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چارلی ہیبڈو کی جانب سے عالم اسلام کے خلاف توہین آمیز تصاویر کی اشاعت کی مذمت کی جاتی ہے۔ رہبر معظم ایک قدآور اسلامی شخصیت ہیں۔

گذشتہ منگل کی شب یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے اسلامی مذہبی شخصیات کے توہین آمیز کارٹونز شائع کرنے کی مذمت کی ہے۔

صنعاء نے حالیہ دنوں میں چارلی ہیبڈو کی جانب سے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی توہین کرنے کی مذمت کی ہے۔

صنعاء کے حکام نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایک قدآور اسلامی شخصیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقدسات کی توہین کرنے والوں کو سلمان رشدی کے انجام کا حوالہ دیتا ہوں، جنرل سلامی

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ چارلی ہیبڈو، عالم اسلام کے خلاف توہین آمیز تصاویر شائع کرتا ہے اور یہ مسئلہ بین الاقوامی اور بین المذاہب تفرقہ و دشمنی کا باعث بنتا ہے۔

صنعاء نے اس طرح کے اقدامات کو براعظم یورپ بالخصوص فرانس پر منفی اثرات کا باعث قرار دیا اور فرانسوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی مذہبی شخصیات و مقدس مقامات کی توہین پر اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور آزادی اظہار رائے پر دوہرے معیار سے گریز کرے۔

یمنی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مغربی ممالک کے سیاسی اختلافات کو ممتاز قومی اور مذہبی لوگوں کی توہین کا باعث نہیں بننا چاہیئے۔

انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ فرانس اور مغرب کو تفرقہ بازی و جنگ کو ہوا دینے کے لیے آزادی اظہار کے تصورات کو غلط استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button