آٹے کی قلت امپورٹڈ حکومت کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گندم کی پیداوار میں دنیا کے ساتویں بڑے ملک پاکستان میں آٹے کی قلت امپورٹڈ حکومت کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، دیگر اشیائے خوردونوش کا عوام کو میسر نہ آنا افسوس ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ پولیس کی نااہلی ، ممتاز شاعراہل بیتؑ سید محسن نقوی قتل کیس کا ریکارڈ تاحال نہیں مل سکا
انہوں نے مزید کہا کہ مائیں بہنیں ملک بھرمیں آٹا کے حصول کیلئے مردوں کے ہجوم میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں ،ایک شہری آٹے کے حصول کیلئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،قوم کے صبر کا پیمانہ دن بادن لبریز ہورہا ہے، ان بحرانی حالات سے نپٹنے کیلئے کوئی ٹھوس حکمت عملی بھی اختیار نہ کرنا پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔







