اہم ترین خبریںسعودی عرب

کرسٹیانو رونالڈو کیلئے سعودی عرب میں اسلامی قوانین تبدیل

شیعیت نیوز: کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سعودی عرب اسلامی ریاست ہے اور شرعی قوانین کے نفاذ کی وجہ سے وہاں کسی بھی جوڑے کو شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔

عض سوشل میڈیا صارفین کو اب اس بات پر تشویش ہے کہ کئی برس سے شادی کے بغیر اپنی گرلڈ فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ساتھ رہنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو کیا سعودی حکومت ملک میں نافذ شادی کے قوانین کے خلاف ساتھ رہنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔

اس حوالے سے سعودی ماہرینِ قوانین نے ہسپانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت رونالڈو کے لیے اس سلسلے میں شادی کے قوانین میں تھوڑی نرمی کر دے گی اور اُنہیں کسی قسم کی کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن یہ بات واضح رہے کہ ریاست میں اب بھی شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر پابندی ہے، یہ نرمی صرف رونالڈو پر لاگو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر کی سرزمین شہداء کی سرزمین ہے، عبداللہ بلم

دوسری جانب سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر کھلنے والی ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی فری شاپس میں صرف ان مصنوعات کی فروخت کی اجازت ہوگی جن کی اجازت مملکت میں بھی ہے اور شراب ملک میں ممنوع ہے۔

زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے مطابق ڈیوٹی فری شاپس کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام اور پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ مدینہ میں موجود ہیں۔

ان ڈیوٹی فری شاپس کو زیادہ تر مقامی سطح پر تیار کی گئیں چیزیں فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ملکی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button