دنیا

کشمیر کی سرزمین شہداء کی سرزمین ہے، عبداللہ بلم

شیعیت نیوز: افریقہ کے معروف دانشور عبداللہ بلم نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ نیا سال ملت کشمیر کی آزادی کا سال ہو۔ ملت کشمیر کیلئے قاسم سلیمانی کی شہادت یہ پیغام رکھتی ہے کہ دشمن ہمیشہ ہمارے تعاقب میں ہے۔ عیسوی سال کا آغاز دنیا کو ہمیشہ شہید قاسم سلیمانی کی یاد دلاتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے سپورٹ کشمیر میگزین کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بورکینا فارسو کے اسکالر اور افریقہ کے معروف دانشور عبداللہ بلم نے شہید قاسم سلیمانی کو ملت کشمیر کیلئے بہترین نمونہ عمل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سرزمین شہداء کی سر زمین ہے اور شہداء نہ تو مرتے ہیں اور نہ ہی شکست کھاتے ہیں۔ ان کے مطابق شہید قاسم سلیمانی شہید ہو کر ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے ہیں، ان کا راستہ دنیا کے ہر مظلوم کو نجات اور آزادی دلانے کا راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امجد ایڈووکیٹ کو جاگتے سوتے ایم ڈبلیو ایم نظر آتی ہے اور خوف سے ذہنی مریض بن چکے ہیں، الیاس صدیقی

کشمیری رہنماوں کو چاہیئے کہ وہ شہید قاسم سلیمانی کی انفرادی، اجتماعی، سیاسی اور عسکری خصوصیات کو اپنائیں۔ جو قوم بھی قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلے گی، اُسے غلام رکھنا ممکن نہیں۔

انہوں نے اپنے مکالمے کے دوراان شہید قاسم سلیمانی کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کو سراہا۔

عبداللہ بلم نے مجموعی طور پر یہ کہا کہ ملت کشمیر کیلئے قاسم سلیمانی کی شہادت یہ پیغام رکھتی ہے کہ دشمن ہمیشہ ہمارے تعاقب میں ہے۔ ہماری دعا ہے کہ نیا سال ملت کشمیر کی آزادی کا سال ہو۔

عیسوی سال کا آغاز دنیا کو ہمیشہ شہید قاسم سلیمانی کی یاد دلاتا رہے گا۔

انہوں نے سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے توسط سے شہید قاسم سلیمانی اور ملت کشمیر کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور عشق کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button