اہم ترین خبریںعراق

عراق: عین الاسد چھاؤنی پر ڈرون سے حملے کی کوشش

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ نے عین الاسد چھاؤنی پر نامعلوم ڈرون گرنے کی اطلاع دی ہے۔

عراقی میڈیا ذرائع نے ایک نامعلوم ڈرون کی سرنگونی کی اطلاع دی ہے جو عین الاسد پر پرواز کر رہا تھا۔

صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے بریکنگ نیوز میں لکھا ہے کہ اتوار کو ایک نامعلوم ڈرون مغربی عراق میں عین الاسد چھاؤنی کے اوپر پرواز کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا۔

صابرین نیوز کے مطابق یہ ڈرون مغربی عراق میں واقع صوبہ الانبار میں عین الاسد چھاؤنی پر پرواز کر رہا تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔

اس خبر کے شائع ہونے کے چند لمحوں بعد اس عراقی نیوز چینل نے لکھا کہ عین الاسد میں مقیم غاصب امریکی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے اس ڈرون کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔

سرکاری عراقی ذرائع نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی خبر یا تفصیلات شائع نہیں کی ہیں۔

عین الاسد ایئر بیس البغدادی ضلع کے ہیت شہر میں واقع ہے جو صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع ہے اور یہ ہمیشہ فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ رسد لے جانے والے امریکی قافلوں کی مشکوک سرگرمیوں کی شاہد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر اسرائیلی افواج کے حملے

دوسری جانب حشد الشعبی عراق کے نائب سربراہ ابو فدک نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی شب و روز داعشی دہشت گرد گروہوں کے خلاف میدان جنگ میں حاضر رہے اور آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے انہیں شہید ابو مہدی المہندس کے ساتھ فتوحات کے کمانڈر کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے شہدائے مقاومت شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ہم رزم ساتھی شہید ابو مہدی المہندس کی تیسری برسی کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگی سختیوں کے باوجود، شہید سردار سلیمانی جنگ کی قیادت کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور یمن کو فراموش نہیں کیا، لہٰذا ہم شہید سلیمانی کے نمایاں کردار کو چند منٹوں میں بیان نہیں کر سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button