دنیا

روس کی جانب سے یوکرین میں فائربندی کی پیش کش، یوکرین نے مسترد کردی

شیعیت نیوز: روس کے صدر نے آرتھوڈاکس عیسائیوں کے مذہبی رہنما کی درخواست پر یوکرین کے محاذ پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا، لیکن یوکرین نے اس فائربندی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اعلان کیا کہ چھے اور سات جنوری کی درمیانی شب کے بارہ بجے کو یہ فائربندی نافذ کی جائے گی جو کہ سات جنوری کے آخری گھنٹے تک جاری رہے گی۔

روس کے صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ آرتھوڈاکس عیسائیوں کے قریب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی تاریخ کی مناسبت سے کیا گیا ہے تا کہ یوکرین کے آرتھوڈاکس عیسائی بھی اس دن کی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

دوسری جانب یوکرین نے روسی صدر کی جانب سے فائربندی کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک فریب ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مغربی ملکوں نے بھی کہا ہے کہ اس طرح کی فائربندی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ امریکہ نے بھی روس کی تجویز پر منفی ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہزادہ ہیری! جن کو آپ نے قتل کیا وہ شطرنج کے مہرے نہیں انسان تھے، انس حقانی

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین میں امریکی میزائل سسٹم کو تباہ کر دیا۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں دو امریکی ساختہ ہیمارس میزائل سسٹم کو تباہ کر دیا گیا ہے جو مبینہ طور پر کیف پر کل کے میزائل حملے میں استعمال ہوئے تھے ۔

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دو امریکی ساختہ ہیمارس میزائل سسٹم کو مشرقی یوکرین کے کراماتورسک علاقے میں تباہ کر دیا گیا جو مبینہ طور پر کیف کی طرف سے پیر کے روز ڈونیٹسک کے علاقے پر میزائل حملے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

روس کے اعلان کے مطابق، اس کے فضائی دفاعی سسٹم نے 13 یوکرینی ڈرون طیاروں کو بھی تباہ کر دیا اور نو ہیمارس میزائلوں کو انٹرسپٹ کر دیا۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں فوجی کارروائیوں کی پیشرفت کے بارے میں روس کی وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج کے روسی میزائل حملوں میں تقریباً 120 یوکرینی فوجی زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونیتسک میں روسی فضائی حملوں میں 130 غیر ملکی کرائے کے فوجی مارے گئے۔

روسی وزارت دفاع نے کیف کی طرف سے گزشتہ روز دونیتسک کے علاقے "مکیئیوکا” میں روسی فوجی دستوں کے عارضی مقام پر چھ ہیمارس میزائلوں سے کیے گئے حملے کا حوالہ دیا ہے جس میں مزید 63 روسی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button