مشرق وسطی

شام میں امریکہ کی نئی دہشت گردی، تیل اور گندم کی اسمگلنگ

شیعیت نیوز: دہشت گرد امریکہ شام کے تیل اور گندم کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔

ایک روسی ذرائع ابلاغ نے امریکی فوج کی طرف سے شامی تیل اور گندم کی اسمگلنگ کے لمحے کی تصاویر شائع کیں اور اعلان کیا کہ امریکہ نے شامی تیل اور گندم لے جانے والے 60 ٹرک عراقی کردستان علاقے میں منتقل کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ممالک کے درمیان سرحد کی حد بندی کے معاملے میں یکطرفہ اقدامات ناجائز ہیں، صدارتی کونسل

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح امریکی فوج کی جانب سے شامی تیل اور گندم کی اسمگلنگ کے لمحے کی تصاویر شائع کی گئیں۔

شام میں اسپوتنک کے نامہ نگار نے شمال مشرقی شام میں واقع صوبہ الحسکہ کے مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کو امریکی افواج نے شامی گندم اور تیل سے لدے 60 ٹرکوں کو چرا کر شمالی عراق میں اپنے اڈوں پر منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : 2022 میں امریکی اسکولوں میں امتیازی سلوک کی شکایات پچھلے سال سے دوگنی ہوگی

شام اور عراق کی سرحد پر واقع علاقے ’’الیعربیہ‘‘ میں واقع ذرائع کے مطابق شام کا چوری شدہ تیل لے جانے والے 36 ٹرکوں کا ایک قافلہ "الولید” سرحدی گزرگاہ کے ذریعے شمالی عراق کی طرف روانہ کیا گیا۔

ان ذرائع کے مطابق امریکی فوجی گاڑیوں کے ذریعے 24 ٹرکوں پر مشتمل ایک اور قافلہ شامی گندم کو صوبہ حسکہ سے الولید کراسنگ کے ذریعے عراق پہنچایا گیا ہے ۔

شام کی وزارت پیٹرولیم نے پہلے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ امریکی افواج اور ان کے کرائے کے فوجی مشرقی شام کے مقبوضہ علاقوں سے روزانہ تقریباً 66000 بیرل تیل چوری کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button