مشرق وسطی

شام اور ترکی کی نزدیکی سےنصرہ فرنٹ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی پریشان

شیعیت نیوز: دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی نے شام اور ترکی کی نزدیکی کی خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شام اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بتدریج بہتری کی خبروں پر رد عمل ظاہر کتے ہوئے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے سرغنہ نے دوسرے دہشت گردوں سے کہا کہ وہ غمگین نہ ہوں۔

نصرہ فرنٹ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی نے ’’ہرگز مصالحت نہیں کریں گے‘‘ عنوان سے ایک ویڈیو پیغام میں ترکی اور شام کے درمیان قریبی تعلقات اور دونوں ممالک کے حکام کی ایک دوسرے سے ممکنہ ملاقات کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

عنب بلدی ویب سائٹ کے مطابق الجولانی نے کہا کہ ترکی کے ساتھ شامی اور روسی حکومت کے حکام کی ملاقات اور بات چیت، شام کے انقلاب کے اہداف میں ایک خطرناک انحراف اور موڑ ہے اور ہم کسی بھی سمجھوتے کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے حوالے سے اُردن کے بادشاہ اور متحدہ عرب امارات کے سربراہ کی ملاقات

دوسری جانب نیوز ذرائع نے صبح اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاع نے دمشق کے آسمان میں دشمن کے اہداف کا مقابلہ کیا ہے۔

دمشق کے آسمان پر کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی اور اس کے ساتھ ہی شامی فوج کا فضائی دفاع حرکت میں آگیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے دمشق کے جنوب میں علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دمشق کے آسمان میں ہونے والے دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

ایک فوجی ذریعے نے خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایاکہ دوپہر دو بجے کے قریب اسرائیلی دشمن نے جھیل تبریاس کے شمال مشرق سے متعدد میزائل فائر کرکے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور اس کے اطراف کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جارحیت میں 2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے اور دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی بند کر دیا گیا۔

تقریباً دو ہفتے قبل صیہونی حکومت نے دمشق کے اطراف کے علاقوں پر تبریاس جھیل کے شمال مشرق سے متعدد میزائلوں سے بمباری کی تھی جسے شامی فوج کے فضائی دفاع نے روک کر ان میں سے متعدد کو تباہ کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button