اہم ترین خبریںپاکستان

بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی اور فرقہ واریت نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

سیاسی جماعتوں کے رہنما اور موجودہ حکمران ایسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے علماء کے وفد کے ہمراہ نامور عالم دین حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب سے ان کی رہائش گاہ پراہم ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی و قومی اور عالم اسلام کے مختلف امور پرتفصیلی گفتگو ہوئی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور مشکلات سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کے حکمران اپنی خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدریوں کی منافقت ، ایم ڈبلیوایم کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نادینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا آج عوام مشکلات کا شکار ہے بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی اور فرقہ واریت نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے سیاسی جماعتوں کے رہنما اور موجودہ حکمران ایسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے۔

انہوں نے مزید کہاایسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے معاشرے میں تعلیم کا شعور بھی اجاگر کرنا ہو گا چونکہ علم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں اور اقتصادی طور پر مستحکم ہوتی ہیں پھر لوگوں میں خوشحال آتی ہے ، مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مجلس علماء شیعہ پاکستان ضلع سینٹرل کراچی کے صدر علامہ ملک غلام عباس،علامہ بشیر انصاری،علامہ نذیر جنتی،مولانا عباس مطہری اور ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نیئر علی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button