دہشت گردی کے خاتمے میں مدد اور تعاون کیلئے امریکا نے پھر پاکستان کو سنہری خواب دکھانا شروع کردیئے
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے

شیعیت نیوز: دہشت گردی کے خاتمے میں مدداور تعاون کیلئے امریکا نے پھر پاکستان کو سنہری خواب دکھانا شروع کردیئے۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو بڑی تباہی سےبچانے والے پولیس کانسٹیبل عدیل حسین نقوی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلام آباد امریکا کا شراکت دار ہے، سکیورٹی کے معاملات پر ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا ایک جانب پاکستان میں جاری دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف ہمدردی کا اظہار کررہا ہے اور اس دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون کا یقین دلا رہا ہے جبکہ درحقیقت یہ دہشت گردی اسی امریکا کی جانب سے مسلط کردہ ہے ۔