اسلام آباد کو بڑی تباہی سےبچانے والے پولیس کانسٹیبل عدیل حسین نقوی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
شیعیت نیوز: فخر مکتب جعفریہ ، فخر پاکستان ، فخر سادات شھید سید عدیل حسین نقوی (ہیڈ کانسٹیبل) کو انکے آبائی گاؤں چک شفیع قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔
شہید عدیل حسین نقوی کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر اہل خانہ سمیت علاقہ عوام اور شہری بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: سود کے خاتمے کیلئے وزراء، علماء اور ماہرین پر مشتمل اسٹیئرنگ کمیٹی قائم، کوئی شیعہ رکن شامل نہیں
پولیس کے جوان شھید عدیل حسین نے گزشتہ روزآئی ٹین اسلام آباد میں ملک دشمن تکفیری وہابی طالبان دہشت گردوں کے خودکش کار بم دھماکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اسلام آباد کو بہت بڑی تباہی سے بچالیا تھا۔







