سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ،کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے7دہشت گردگرفتار
شیعیت نیوز: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی انسداد دہشتگردی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں کریک ڈاون کے دوران 7 مبینہ تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے مبینہ دہشت گردوں میں شفیع اللہ، خالد محمود، محسن وقار، محمد عثمان، لقمان، محمد رفیق اور حافظ محمد فاروق شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی سے ہے، مبینہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر، ممنوعہ لٹریچراوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔







