اگر ملک کا دارالحکومت دہشتگردی سے محفوظ نہ ہو تو اس کے باقی شہروں کا کیا حال ہوگا؟ علامہ شبیرمیثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ اگر ملک کا دارالحکومت دہشتگردی سے محفوظ نہ ہو تو اس کے باقی شہروں کا کیا حال ہوگا؟
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچانے والاپولیس کانسٹیبل کون تھا؟حملے کا ذمہ دار کون ؟ٹارگٹ کیا تھا؟؟
ایک مدت کے بعد پھر دہشتگردوں کا سر اٹھانا انتہائی تشویشناک عمل ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ شہید عدیل حسین کی فرض شناسی کو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔







