واللہ نہیں بھولے!23 دسمبر 2006 یوم شہادت سرمایہ ملت تشیع، خطیب اہل بیتؑ ، شہید پروفیسر نزاکت علی عمرانی

23 دسمبر, 2022 15:50

شیعیت نیو: واللہ نہیں بھولے!23 دسمبر 2006 یوم شہادت سرمایہ ملت تشیع، خطیب اہل بیتؑ ، شہید پروفیسر نزاکت علی عمرانی کے موقع پر ادارہ شیعیت نیوز نیٹ ورک خانوادہ شہید کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23 دسمبر 2006 کو سپاہ یزید کے پالتو تربیت یافتہ دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی ہردلعزیز شخصیت، خطیب اہلبیت، معروف سکالر، محقق، اور گومل یونیورسٹی میں ایم بی اے ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین و معروف ماہر تعلیم پروفیسر نزاکت علی عمرانی کو گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے سالانہ کانووکیشن سے واپس آتے ہوئے اسلامیہ کالونی میں گھر کے قریب فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھایہ قتل پروفیسر نزاکت علی عمرانی کا نہیں درحقیقت عزاداری السید الشہداء اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نظام تعلیم اور ڈیرہ اسماعیل خان کے امن کا قتل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچانے والاپولیس کانسٹیبل کون تھا؟حملے کا ذمہ دار کون ؟ٹارگٹ کیا تھا؟؟

پروفیسر نزاکت علی عمرانی کو محبت اہلبیت اور محبت تعلیم کے جرم میں شہید کیا گیاFIR No: 926 Dated: 23.12.06 u/s 302/34PPC/7ATA PS/Canttپروفیسر نزاکت علی عمرانی کے قتل کی ایف آئی آر ریاستی پالتو تکفیری دہشت گرد عبدالطیف اور کامران کے خلاف درج کرائی گئی ،آج 16برس گزر گئے مگر پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل غفلت و لاپروہی اور بے حسی کے باعث شہید کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے۔

3:28 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔