پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہو گا،علامہ راجہ ناصرعباس کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت

23 دسمبر, 2022 15:44

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت، میڈیا سیل سے جاری بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا اس افسوس ناک واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید عدیل حسین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ زخمی ہونے والوں کے لئے بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں اور شہید عدیل حسین کی بیوہ اور چھوٹے بچوں کی کفالت کے لئے بندوبست کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم نے گرفتار علماءوعزاداروں پرقائم جعلی ومن گھڑت مقدمات ختم نہ کیئےجانے پر ملک گیر احتجاج کا عندیہ دےدیا

انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا پھر سے شروع ہونے والا سلسلہ تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں کی شجاعت اور فرض شناسی قابل تعریف ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے حکومتی مذاکراتی عمل کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ دور دراز علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف منتقل کرنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔ لہذا حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے بنوں اور لکی مروت جیسے دہشت گردانہ واقعات کافی تھے۔ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہو گا اور بروقت اور منظم کاروائیوں سے دہشت گردی کےعفریت کو سختی سے کچلا جائے۔

1:54 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔