دہشت گردی کی مذمت کے ساتھ قومی مسائل اور مفادات کونظراندازکرکےمفادات کی جنگ لڑ نے میں مصروف سیاستدانوں کی بھی مذمت ہونی چاہئے،علامہ احمد اقبال
شیعیت نیوز: وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت مفادات کے تحفظ کے لیے دست و گریباں ہے جبکہ دہشت گرد اسلام آباد تک پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان دشمن طاقتیں سیاست دانوں کی نااہلی اور ترجیحات کا فائدہ اٹھاکر وفاقی دارالحکومت کے محاصرے کررہی ہیں مگر بارہ سیانوں کا ٹولہ اقتدار بچانے اور اس کو طوالت دینے کے لیے خوفناک غلطیاں کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم نے گرفتار علماءوعزاداروں پرقائم جعلی ومن گھڑت مقدمات ختم نہ کیئےجانے پر ملک گیر احتجاج کا عندیہ دےدیا
علامہ احمد اقبال رضوی نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جتنی مذمت دہشت گردوں کی کرنی چاہیے اتنی ہی مذمت ہمیں اپنے سیاست دانوں کی بھی کرنی چاہیے جو اقتدار کے لیے ملک و قوم کے مسائل اور مفادات کو یکسر ایک طرف رکھ کرمفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔







