اقوام متحدہ کا امریکا سے 2015کے جوہری معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے ایران کے خلاف عائد پابندیاں ہٹانے کامطالبہ

21 دسمبر, 2022 17:53

شیعیت نیوز:  اقوام متحدہ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کے مطابق ایران کے خلاف عائد پابندیاں ہٹائے یا اس سے دستبردار ہو جائے۔ جبکہ ملک کے ساتھ تیل کی تجارت سے متعلق چھوٹ میں توسیع کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیاسی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جے سی پی او اے کی بحالی، جسے امریکہ نے 2018 میں ترک کر دیا تھا، بین الاقوامی برادری کو ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کا یقین دلانے اور ملک کو اپنی مکمل اقتصادی صلاحیت تک پہنچنے کی اجازت دینے کے لیے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیساتھ کثیر ریاستی معاہدہ مردہ ہو چکا لیکن اعلان نہیں کرینگے، جوبائیڈن کی منافقت

انہوں نے کہا کہ منصوبہ پر معاہدہ اور سلامتی کونسل کی طرف سے اس کی توثیق نے فریقین کے درمیان ایک موقف پر اتحاد کا مظہر ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اپریل 2021 سے شرکاء کی انتھک کوششوں کے باوجود معاہدہ نہیں ہو سکا ہے تاکہ باقی اختلافات کو حل کیا جا سکے۔اقوام متحدہ کے اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ تمام رکن ممالک کے لیے پائیدار امن اور سلامتی کا انحصار بات چیت اور تعاون کو یقینی بنانے پر ہے۔انہوں نے کہا تمام فریقین اب اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ اس معاملے پر پیشرفت کرتے ہوے دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں دوبارہ شروع کرے۔ کیو نکہ ایسا نہ ہو کہ سالوں کی محنت کے بعد اس منصوبے سے حاصل ہونے والے فوائد کوششیں مکمل طور پر ضائع ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ ختم نہیں ہوئی ،جارح قوتوں کے خلاف آئندہ معرکہ زیادہ شدید اور دردناک ہو گا، محمد علی الحوثی

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سلامتی کونسل کے آخری اجلاس کے بعد سے، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اسلامی جمہوریہ کے نیتنز میں نئے سینٹری فیوجز نصب کرنے کے ارادے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا صورتحال کو گھمبیر ہوبے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے یا پھر وہ اس معائدے سے دست بردار ہو جائے اور ملک کے ساتھ تیل کی تجارت سے متعلق چھوٹ میں توسیع کرے۔

11:17 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔