اہم ترین خبریںعراق

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کیجانب سے دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

یحییٰ رسول نے کہا کہ مسلح افواج کے چیف کمانڈر نے اس مذموم کارروائی کے مرتکب افراد کے تعاقب اور ان سے منصفانہ و فوری انتقام لینے کا حکم دیا ہے۔

شیعیت نیوز: گذشتہ روز صوبہ کرکوک میں عراقی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دھماکہ ہونے کے بعد عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی” نے دہشت گردوں سے انتقام لینے کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں نو افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان "یحییٰ رسول” نے اس بارے میں تاکید کے ساتھ بتایا کہ شیاع السوڈانی نے کرکوک کے گاؤں "علی سلطان” میں پیش آنے والے اس بزدلانہ دہشت گرد حملے کے زمینی حقائق جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ یحییٰ رسول نے کہا کہ مسلح افواج کے چیف کمانڈر نے اس مذموم کارروائی کے مرتکب افراد کے تعاقب اور ان سے منصفانہ و فوری انتقام لینے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعہ کو دمادم مست قلندرہوگا،پرویزالٰہی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان

عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے اس امر کی نشاندہی کی کہ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدید نقصان اُٹھانے کے بعد دہشت گرد عناصر نے تخریب کاری کے ایسے ہتھکنڈے اختیار کئے ہیں، نیز محمد شیاع السوڈانی نے بھی عراقی سکیورٹی فورسز کو حکم دیا کہ وہ جائے وقوعہ سے ملحق تمام راستوں کی سختی سے نگرانی کریں، تاکہ دہشت گرد عناصر کو بھاگنے کا موقع نہ ملے۔ واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم کی جانب سے ایسے احکامات، صوبہ کرکوک کے علاقے "حویجہ” میں فیڈرل پولیس کے قافلے پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد جاری کئے گئے۔ ایک سکیورٹی ذرائع نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس اندوہناک سانحے میں نو افراد شہید اور ایک زخمی ہوا ہے، جبکہ ابھی تک واقعے میں ملوث افراد کا پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button