علامہ شبیر حسن میثمی نے ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر انسٹی ٹیوٹ اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیادرکھ دیا
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ میں اکیڈمک بلاک کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد چیئرمین زہراء اکیڈمی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور بزرگ عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سابق رکن علامہ افتخار نقوی نے رکھا۔ اکیڈمک بلاک کے سنگ بنیاد کی تقریب میں مختلف سماجی و تنظیمی شخصیات اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کی سال ترویج افکار شہید حسینی ؒ کیلئے مرکزی کابینہ اور سالانہ پروگرامات کی منظوری
اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ الفجر انسٹی ٹیوٹ تعلیم و تہذیب کے کارواں کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ ماڑی انڈس کے دورے کے موقعہ پر مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ علامہ فیاض حسین مطہری، جناب رفعت زیدی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔







