آئی ایس او کی سال ترویج افکار شہید حسینی ؒ کیلئے مرکزی کابینہ اور سالانہ پروگرامات کی منظوری

19 دسمبر, 2022 16:20

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا "سال ترویج افکارِ شہید حسینی” کا پہلا اجلاس عاملہ جامع مسجد شیعہ کشمیریاں اندرون موچی گیٹ لاہور منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے ڈویژنل مسئولین نے شرکت کی۔ ممتاز عالم دین علامہ سید جواد موسوی نے آئی ایس او کی پاکستان میں پچاس سالہ خدمات کو سراہا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر حسن ملک نے کی جبکہ اجلاس میں مرکزی کابینہ اور سالانہ پروگرام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ارکان عاملہ نے مرکزی نائب صدر کیلئے علی رضا، مرکزی سیکرٹری جنرل کیلئے معمر نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کیلئے غیور نقوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم کیلئے فرحان حیدر، انچارج محبین کیلئے شوکت شیرازی، سیکرٹری نشرو اشاعت کیلئے علی حسن جبکہ سیکرٹری اطلاعات کیلئے حیدر ثقفی کے ناموں کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: خاندانِ اجتہاد کی دو آنکھیں مولانا سید کلبِ عابد،مولانا سید کلبِ صادق

اجلاس کے دوران یکساں قومی نصاب کے موضوع پر ثقلین عباس نے خطاب کیا جبکہ اراکین عاملہ کا مرکزی نظارت کیساتھ بھی خصوصی سیشن ہوا، جس میں رواں سال کے اہداف کے تعین اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں طے پایا کہ رواں سال افکار شہید حسینیؒ کی ترویج کیلئے خصوصی مہم پورا سال جاری رہے گی۔ اجلاس کے اختتام پر اراکین عاملہ نے بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

2:12 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔