اہم ترین خبریںپاکستان

معروف مذہبی اسکالر علامہ کرامت عباس حیدری کی سید اسدعباس نقوی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کامشیر برائے سیاسی امور مقررہونے پر مبارکباد

یہ ملاقات مشیر خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع ایوان وزیر اعلی پنجاب لاہور میں ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔

شیعیت نیوز: معروف مذہبی اسکالر علامہ کرامت عباس حیدری نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےمشیربرائے سیاسی امور برادرسید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کےمشیر خصوصی برائے سیاسی اموربننے پر مبارکباد پیش کی۔ مشیر خصوصی برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجا ب نےکرامت عباس حیدری اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

کرامت عباس حیدری نے علماء کرام ، ذاکرین عظام کے خلاف مختلف علاقوں میں مجالس عزاء پڑھنے اور بعض صوبوں میں انتظامیہ کے نارواسلوک اور بانیان مجالس کو ہراساں کرنے کے متعلق سید عباس نقوی کو بریف کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے حکمرانوں کو نا عوام سے کوئی ہمدردی ہے اور نا ہی عوام کی تکلیفوں کا احساس ہے ، علامہ مقصودڈومکی

وزیر اعلی کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور سید اسد نقوی کاکہنا تھا ہم نے آج مشیر داخلہ پنجاب جناب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی ہے اور جہاں دیگر امور پر گفتگو کی گئی وہاں پر اتفاقاً یہ امور بھی زیر غور آئے ۔ ان شاءاللہ جہاں تک ہوسکا اس سلسلے میں ہم اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔

یہ ملاقات مشیر خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع ایوان وزیر اعلی پنجاب لاہور میں ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔ اس ملاقات میں برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button