وزیر زراعت کاظم میثم کا ضلعی حکام کے ہمراہ حوطو دریائی کٹاو پر جاری حفاظتی بند کی تعمیر کے کام کا معائنہ

16 دسمبر, 2022 10:14

شیعیت نیوز: صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے حوطو دریائی کٹاو پر جاری حفاظتی بند کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور ایکسین پی ایچ ای سمیت متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جہاں سانحہ آرمی پبلک اسکول ہماری قومی تاریخ پر بدنماداغ ہے وہیں یوم سقوط ڈھاکہ بھی ایک ایسا زخم ہے جو کبھی نہیں بھرسکتا،علامہ راجہ ناصرعباس

وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے ایکسئن پی ایچ ای سے تفصیلی بریفنگ لی اور حفاظتی بند پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ وزیر زراعت نے کہا کہ حفاظتی بند کی تعمیر کے لیے جاری کام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے اور پانی کی سطح بلند ہونے سے قبل اسے ہر صورت مکمل ہونا ضروری ہے۔ کام کے معیار اور رفتار پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

7:20 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔