ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرہ 17 مکانات اور 2مساجد کی تعمیر کیلئے دوسری قسط کی رقوم تقسیم
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سیلاب متاثرہ ہم وطنوں کی بحالی کیلئے تاحال سرگرم عمل ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے متاثرہ عوام میں بیتِ امام علیؑ پراجیکٹ کے تحت 17 گھروں اور 2 مساجد کے لئے دوسری قسط کی رقم تقسیم کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی پبلک اسکول کے شہید معصوم بچوں کے غم سےنڈھال والدین آج 8برس بعد بھی ریاست سے انصاف کے طلبگار
انجمن حسینیہ خواجگان ناروولی لاہور اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر انتظام گاؤں فتح میں سیلاب متاثرین میں 17 گھروں اور 2 مساجد کے لئے دوسری قسط کی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں تنویر عباس مہدی، شفقت خان اور عتیق خان بلوچ نے 17 گھروں کی تعمیر نو کیلئے 75000 روپے کی دوسری قسط کے چیکس تقسیم کئے۔







