شیعہ بورڈ امامیہ کالونی کےوفد کی ایم ڈبلیوایم رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اسدعباس نقوی سے ملاقات

16 دسمبر, 2022 09:55

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ بورڈ امامیہ کالونی کے وفد کی سید اسد عباس نقوی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ،سفیر امن ومذہبی اسکالر علامہ سید وقارالحسنین نقوی ، سید حسن رضا کاظمی سیکرٹری سیاسیات MWM پنجاب ،سید عرفان نقوی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ سید محمد علی شیرازی صدر شیعہ بورڈ ،سید جبار علی نقوی سیکرٹری شیعہ بورڈ ، چیئرمین انوارالحق حیدر ،سید مختار شمسی نائب صدر شیعہ بورڈ ان کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد وفد میں شامل تھے وفد میں شامل شخصیات نے سید اسدعباس نقوی کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی پبلک اسکول کے شہید معصوم بچوں کے غم سےنڈھال والدین آج 8برس بعد بھی ریاست سے انصاف کے طلبگار

سید اسد عباس نقوی مشیر وزیر اعلی پنجاب نے وفد کا شکریہ کا ادا کیا اور کہا کہ یہ سب آپ دوستوں کی محبت اور دعاوں کا نتیجہ ہے کہ ہم مزید ملت کی خدمت کرسکیں ۔ یہ جذبہ خدمت میںنے آپ بزرگان سے سیکھا ہے کہ انسان جہان کہیں بھی ہو اپنی ذات سے بڑھ کر دوسرے کے کام آئے ۔عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہی سعادت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ دین پر عمل پیرا ہوتےہوئے ملک ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ یہ ملاقات معاون وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع سیکرٹریٹ حکومت پنجاب لاہور میں ہوئی جوڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی ۔

1:36 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔